آئرلینڈ ،ریفرنڈم میں ہم جنس پرستوں کی کامیابی

اتوار 24 مئی 2015 05:39

آئرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)آئرلینڈ میں ابتدائی نتیجہ کے مطابق عوام نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیے جانے کی تائید کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 43 میں سے چند حلقوں کے نتیجے سامنے آ گئے ہیں اور ان میں اکثریت نے اس ریفرنڈم کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ہی جنس کے لیے رغبت رکھنے والے افراد کو شادی کی قانونی اجازت دینا آئر لینڈ کی پالیسیوں میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے کیونکہ اس ملک میں کیتھولک چرچ ابھی بھی انتہائی با اثر تصور کیا جاتا ہے۔ آئرلینڈ کی تمام مرکزی سیاسی جماعتیں ملک بھی شادی کی تصور اور آئین میں تبدیلی کے حق میں ہیں۔ 1993ء تک آئر لینڈ میں ہم جنس پرستی خلاف قانون تھی۔