65سالہ جرمن خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش

اتوار 24 مئی 2015 05:45

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)جرمن دارالحکومت برلن کی ایک پینسٹھ سالہ خاتون کے ہاں چار جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔، برلن کے ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دینے والی اس خاتون کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہونے پر طبی شعبے کے بہت سے ماہرین نے آنیگرَیٹ راوٴگنِک نامی اس خاتون کے ’بہت عمر رسیدہ‘ ہونے کی وجہ سے اس بات پر شدید تنقید کی تھی کہ اس نے مصنوعی طریقے سے حاملہ ہو کر اس عمر میں ایک بار پھر ماں بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ 65 سالہ آنیگرَیٹ خیریت سے ہیں اور انہوں نے جن چار بچوں کو جنم دیا ہے، ان میں سے ایک لڑکی ہے اور تین لڑکے۔ حمل کی معمول کی مدت پوری ہونے سے بہت پہلے محض 26 ویں ہفتے میں پیدا ہونے والے ان بچوں کا انفرادی طور پر جسمانی وزن صرف 655 گرام یا 1.7 پاوٴنڈ سے لے کر 960 گرام یا 2.2 پاوٴنڈ کے درمیان بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

”آنیگرَیٹ کی نومولود بیٹی کا نام نیتا جبکہ تینوں لڑکوں کے نام درِیز، بَینس اور جان رکھے گئے ہیں۔

چاروں نومولود بچوں کے زندہ رہنے کا امکان کافی زیادہ ہے تاہم ابتدائی عمر میں ان میں پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کو کلی طور پر خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ان کی پیدائش حمل کے 26 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔“(2005ء میں آنیگرَیٹ اپنی 13 ویں اولاد لائلہ کے ہمراہ، اس بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 55 برس سے زائد تھی

متعلقہ عنوان :