امارات سے دو قطری شہری جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا،رہائی ابوظہبی اور دوحہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ، برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر عمل میں لائی گئی

اتوار 24 مئی 2015 05:39

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے خلیجی ریاست قطر کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے فروغ کے لیے دو سزا یافتہ قطری باشندوں کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں کے مطابق سزا یافتہ قطری شہریوں کی رہائی ابوظہبی اور دوحہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر عمل میں لائی گئی ہے۔اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان گلے شکوے کم کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ریاستوں کی قیادت کو ایک دوسرے پر مزید اعتماد کے اظہار کا موقع ملے گا۔