میکسیکو : پولیس اور منشیات فروشو ں کے درمیان تصادم ، ، 43 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل

اتوار 24 مئی 2015 05:38

میچواکن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)میکسیکو کی ریاست جلیسکو میں ایک عرصے سے منشیات کا کاروبار کرنے والے متحرک ہیں میکسیکو کی ریاست میچواکن میں ہونے والے ایک مسلح تصادم میں کم از کم 43 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور منشیات کا کاروبار کرنے والے مسلح گینگ کے درمیان جلیسکو کی سرحد کے پاس تنہوتو میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق یہ تصادم منشیات سے منسلک ہے اور مقامی اہلکاروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ حکومت اس علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنے والے سب سے طاقتور گروہ جلیسکو نیو جنریشن سے ایک عرصے سے خونریز جنگ کر رہی ہے۔نیشنل سکیورٹی کمشنرمونٹی الیجانڈرو روبیڈو کے مطابق ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سکیورٹی عہدیدار اس علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔مقامی ریڈیو کے مطابق شہر کے میئر نے کہا ہے کہ جب فیڈرل پولیس کا ایک قافلہ اس علاقے میں آیا تو اس پر حملہ کیا گیا۔دو سال قبل میچواکن میں قائم ہونے والے نگراں حفاظتی گروپ نے منشیات کے نائٹ ٹمپلر گروہ کو وہاں سے نکال دیا تھا۔مارچ سے اب تک منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں نے کم از کم 20 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کیا ہیلیکن گذشتہ ہفتے نگراں حفاظتی گروپ کے ایک سابق رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

یہ رہنما آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں میئر کے امیدوار تھے۔اس علاقے میں منشیات کے نئے گروہ جلیسکو نیو جنریشن نے اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور میچواکن اور جلیسکو ملک کی دو سب سے زیادہ پرتشدد ریاستوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :