خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کی جانب سے جمع کئے جانے والے کروڑوں روپے کے رائفل ( اسلحہ ) مال خانے میں ضائع ہونا شروع ہو گیا

اتوار 24 مئی 2015 05:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کی جانب سے جمع کئے جانے والے کروڑوں روپے کے رائفل ( اسلحہ ) مال خانے میں ضائع ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو کلاشنکوف کی فراہمی کردی گئی تھی اور ان سے روسی اور جاپانی ساخت کے پرانے رائفل ( بارہ بور، سات بور) واپس لیکر پشاور سمیت صوبے بھر کے پولیس لائنز میں واقع مال خانوں میں جمع کردیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اور پانچ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باعث مذکورہ رائفلز کا استعما ل نہیں ہو سکا پولیس ذرائع کے مطابق مال خانوں میں موجود یہ اسلحہ ضائع ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اور کروڑوں روپے مالیت کے اسلحہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پولیس کی جانب سے نہیں لی جا رہی ہے ۔ دہشت گردوں کے پاس جدید ترین اسلحہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا پولیس کو بھی جدید ترین اسلحہ فراہم کیا گیا اور ان سے پرانا اسلحہ واپس لیا گیا تاہم پرانے اسلحہ کی دیکھ بھا ل نہ ہونے کے باعث یہ ضائع ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :