مظفر آباد؛ زرداری نواز شریف فارمولا طے ،وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر ، وزیر اعظم پاکستان نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ، فنڈز کی آخری قسط دینے کی یقین دہانی،۔ بجٹ 2015-16 میں آزاد کشمیر کو بڑا بریک تھر دینے کا فیصلہ

اتوار 24 مئی 2015 05:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) زرداری نواز شریف فارمولا کے تحت وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ۔ فنڈز کی آخری قسط دینے کی یقین دہانی ۔ بجٹ 2015-16 میں آزاد کشمیر کو بڑا بریک تھر دینے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کاوشش کامیاب وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کو ملنے والے آخری فنڈز کی رقم ریلیز نہ ہونے جبکہ آئندہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر چودھری عبدالمجید نے اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جہاں اجلاس کے فوری بعد کشمیر ہاؤس کے باہر وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دینا تھا ۔

جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مداخلت پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف حکومت آزاد کشمیر کے تمام مطالبات منظور کر لئے گئے جبکہ جون میں پیش ہونے والے بجٹ آزاد کشمیر جس میں تعمیر و ترقی محکمہ تعلیم سمیت دیگر منصوبوں میں فنڈز میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تین ماہ سے ساڑھے تین ارب روپے وفاقی حکومت کی جانب سے روک رکھے تھے فوری ریلیز کرنے کا وعدہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی جانب سے احتجاجی دھرنا موخر کر دیا اس موقع پر پارلیمان پارٹی کے مبمران کے علاوہ میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر پارلیمانی سیکرٹری حکومت آزادکشمیر کے علاوہ تمام اراکین نے شرکت کی ۔