سوات اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.1 ریکارڈ کی گئی ،کوئی نقصان نہیں ہوا،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور زمین سے گہرائی178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کوہ پیما

اتوار 24 مئی 2015 05:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز 12 بج کر 50 منٹ پر سوات اور ان کے گردونواح علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا اور زمین سے گہرائی 178 کلیو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے بعد علاقے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :