پنجاب :بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 24 مئی 2015 05:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سو جبکہ طلب سولہ ہزار میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کا شارٹ فال تین ہزار سات سو میگاواٹ ہوگیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔ شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :