پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کے خواہاں ، دوسرا میچ جیت کر سیریز ڈرا کریں گے :چگمبرا

اتوار 24 مئی 2015 05:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) افتتاحی ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد قومی شاہین زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری معرکے کے لیے آج میدان میں اتریں گے۔ گرین شرٹس اور مہمان کھلاڑی پریکٹس میں خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ گرین شرٹس نے اپنی ہی سر زمین پر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ افتتاحی میچ میں فتح کے بعد قومی ٹیم تین بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

جو خامیاں پہلے ٹی 20 میچ میں ہوئیں انہیں دور کرنے کے لیے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کی جائے گی۔ قومی کپتان شاہد آفریدی ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم ہیں تو دوسری جانب مہمان کھلاڑی بھی دوسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لیے بھرپور پریکٹس کریں گے۔ زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا کا دعویٰ ہے کہ زمبابوین کھلاڑی دوسرا میچ جیت کر سیریز ڈرا کریں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :