آئن اسٹائن کے خطوط،دستاویزات لاکھوں ڈالر میں نیلام، انگریزی اور جرمن زبان میں یہ خطوط قلم اور ٹائپ رائٹر کی مدد سے ٹائپ کیے گئے ہیں

اتوار 14 جون 2015 05:07

لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء )لاس اینجلس میں عالمی شہرت یافتہ سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن کے خطوط اور دستاویزات 4 لاکھ 20 ہزار 625 ڈالر میں نیلام کر دی گئیں۔دو درجن سے زائد یہ ،، خطوط لاس اینجیلس کے آکشن ہاؤس ’پروفائلز اِن ہسٹری‘ نے نیلامی کے لیے پیش کیے تھے۔

(جاری ہے)

ان خطوط میں آئن سٹائن نے خدا سے متعلق اپنا تصورات ، ایٹم بم اور جرمنی میں نازی ازم کے بارے میں بھی اپنے خیالات بیان کیے تھے۔یہ خطوط انگریزی اور جرمن زبان میں لکھے گئے ہیں ،، کچھ خطوط قلم سے تحریر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ٹائپ رائٹر کی مدد سے ٹائپ کیے گئے ہیں۔آکشن ہاؤس نے ان خطوط سے متعلق مزید کہا کہ یہ کوئی عام قسم کے خطوط نہیں بلکہ یہ 20ں صدی کی ایک سوچ ہے جو ان خطوط سے ظاہر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :