کرکٹ بورڈ نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم ، سبحان احمد سمیت دیگر عہدے داروں کی شرکت ، ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال، زمبابوے کے کامیاب دورہ ، دیگر ٹیموں کو پاکستان بلانے سمیت سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد میں شرکت کیلئے اسے یو اے ای میں رکھا گیا ،لیگ فرنچائز ہوگی ، مشہور کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ، شہریار خان

اتوار 14 جون 2015 04:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، پی سی بی نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کردیا ، لیگ آئندہ سال فروری میں ہوگی تمام انتظامات پی سی بی کرے گا ، اجلاس میں کامیاب دورہ زمبابوے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 36 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد ، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ دورہ زمبابوے اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد پی سی بی نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کردیا پاکستان سپر لیگ آئندہ سال فروری 2016ء میں یو اے ای میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

جلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد دیگر ٹیموں کو پاکستان بلانے سمیت سیکورٹی اور دیگر امور بھی زیر غور آئے ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سپر لیگ کے تمام انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد میں شرکت کے لیے اسے یو اے ای میں رکھا گیا ہے سپر لیگ فرنچائز ہوگی جس کے لیے کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے اس سے قبل دو بار سپر لیگ کا اعلان کرچکا ہے اور نجم سیٹھی نے اس کے لیے ہارون لوگارٹ کو معاوضہ بھی ادا کرچکے تھے ۔