ایم کیوایم نے بجٹ پڑھے بغیرہڑتال کی کال دی،شرجیل میمن، ہڑتال ملکی معیشت کانقصان اورمزدوردشمن کے مترادف ہے عوام ٹرانسپورٹ اورکاروبارکھولیں سندھ حکومت مکل تحفظ دے ،میڈیاسے گفتگو

اتوار 14 جون 2015 05:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے بجٹ پڑھے بغیرہڑتال کی کال دی ہڑتال ملکی معیشت کانقصان اورمزدوردشمن کے مترادف ہے عوام ٹرانسپورٹ اورکاروبارکھولیں سندھ حکومت مکل تحفظ دے گی۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ کابجٹ عوام دوست ہے ،بجٹ میں شہری اوردیہی علاقوں کی تفریق نہیں رکھی گئی بجٹ پڑھے بغیرایم کیوایم نے ہڑتال کی کال دی جس پرتعجب ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کوکسی کے دباوٴ میں آنے کی ضرورت نہیں ،عوام ٹرانسپورٹ اورکاروبارکھول سکتے ہیں ،سندھ حکومت انہیں مکمل تحفظ دیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہڑتال کی کال مزدوروں کے ساتھ دشمنی ہے ،ہڑتال سے ملکی معیشت کوشدیدنقصان ہوگا