شاہکوٹ، بجری اٹھانے کا معمولی تنازع، پولیس نے گولیاں مار کر 2 ٹھیکیداروں کو موت کی نیند سلا دیا، ملک صادق پر الزام لگا کہ زیر تعمیر سڑک سے بجری اٹھائی ہے ، لیگی ٹھیکیدار نجابت بھٹی ساتھی ٹھیکیدار کساتھ پوچھنے گھر آ گیا، صادق سپاہی کی فیملی کیساتھ تلخ کلامی پر اسکا چھوٹابھائی ایلیٹ فورس کا کمانڈو شفیق آ گیا ، ہاتھا پائی کے بعد مقتول کی گاڑی سے کلاشنکوف نکال کر گولیاں مار دیں،، ایس ایچ او سٹی معطل، لیگی کارکنان نے سڑک بلاک کر دی

اتوار 14 جون 2015 05:03

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)زیر تعمیر سڑک سے بجری اٹھانے کا معمولی تنازع، پولیس نے گولیاں مار کر 2 ٹھیکیداروں کو موت کی نیند سلا دیا، ڈی پی او ننکانہ نے ایس ایچ او سٹی مطلوب کمبوہ کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق زیر تعمیر جڑانوالہ روڈ سے منسلک آبادی مدنی محلہ کے رہائشی ننکانہ پولیس کے اہلکار ملک صادق کی فیملی پر گزشتہ روز الزام لگاکہ انہوں نے زیر تعمیر سڑک سے بجری اٹھائی ہے جسکی پوچھ پردید کیلئے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والا ٹھیکیدار نجابت بھٹی اپنے ساتھی ٹھیکیدار طارق کیساتھ صادق سپاہی کے گھر پہنچ گیا جہاں اسکی صادق سپاہی کی فیملی کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی جسکی اطلاع دو روز کی چھٹی پر آئے صادق سپاہی کے چھوٹے بھائی تھانہ شفیق آباد لاہور میں تعینات ایلیٹ فورس کے کمانڈو شاہد رشید کوہوئی تو وہ بھاگتا ہوا ٹھیکیدار نجابت بھٹی کی گاڑی کے سامنے آ گیا اس دوران دونوں ٹھیکیداروں اور ایلیٹ کمانڈو شاہد رشید کے درمیاں تلخ کلامی ہو گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ،مشتعل ایلیٹ کمانڈو شاہد رشید نے ٹھیکیدار نجابت بھٹی کی گاڑی سے اسی کی کلاشنکوف نکال کر دونوں ٹھیکداروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں دونوں ٹھیکیدار موقع پر ہی دم توڑ گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مسلم لیگی ایم پی اے رانا ارشد کے عزیز و اقارب اور دیگر لیگی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس دوران قاتل شاہد رشید موقع سے فرار ہو چکا تھا مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شاہکوٹ لائی گئیں جہاں پولیس 2گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس پر لیگی کارکنان مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈھاباں چوک سے مین فیصل آباد ،شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی ،اس دوران مشتعل افراد قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر ملک اشرف نے مشتعل مظاہرین کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کھلوا دی،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد اور ڈی پی او ننکانہ کامران یوسف بھی ہسپتال پہنچ گئے ، اور مقتولین کے ورثاء کیساتھ اظہار ہمدردی کیا،لیگی کارکنان کے مطالبے پر ڈی پی او نے چھٹی پر گئے ایس ایچ او مطلوب کمبوہ کو معطل کر کے اسکی جگہ انسپکٹر سجاد اکبر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی لگا دیا ہے،پولیس تھانہ سٹی نے مقتول ٹھیکیدار نجابت بھٹی کے بھائی اختر بھٹی کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں شاہد رشید ،صادق سپاہی، عدنان صادق اور 4نامعلوم افراد کیخلاف قتل،لائسنسی کلاشنکوف چھیننے اور مقتولین کی گاڑی سے ساڑھے 6لاکھ روپے لوٹنے کی الگ الگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے ننکانہ پولیس کے اہلکار صادق کو دوران ڈیوٹی ڈی پی او آفس سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :