مصباح اور وقار یونس کا آئی لینڈرز کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم،سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنی اور سو فیصد کارکردگی دکھانی ہے، مصباح الحق ، ساری توجہ ٹیسٹ پر ہے ، ون ڈے میچوں کی بات بعد میں کرینگے ، وقار یونس

اتوار 14 جون 2015 04:59

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ سترہ جون سے گال میں شروع ہو گا۔ پریکٹس میچ کے بعد کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنی اور سو فیصد کارکردگی دکھانی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے چیمپئنز ٹرافی میں نمائندگی کے حوالے سے ون ڈے سیریز کی اہمیت کا سوال کیا لیکن انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کھیلیں گے پھر ون ڈے میچوں کی بات ہو گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تو سترہ جون سے شروع ہو گی جس سے پہلے بیان بازی کے اسٹروکس کا ابھی سے آغاز ہو گیا ہے۔