ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گا ؛عابد شیر علی
اتوار 14 جون 2015 05:00
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں حتی الوسع کوشش ہو گی کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گااور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہو گا ،وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جنگی بنیادوں پر گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں۔
ملازمین اور افسران اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور صارفین کیلئے معاون ثابت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز فیسکوٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے افتتاح اور ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پرا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں یونٹس بچائے گئے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے آگے جوابدہ ہونا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں۔ انھوں نے بجلی چوری کے خلاف سپیشل سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انھوں نے انجئنئیرز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے رابطہ کو مزید بہتر بنائیں غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمداسلم نے بتایا کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مذکورہ ورکشاپ 2003ء میں قائم کی گئی تھی جس کابنیادی مقصد مناسب قیمت پر صارفین کو معیاری ٹرانسفارمرکی مرمت فراہم کرنا تھا اس سے نہ صرف صارفین کی لاگت بلکہ ان کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے ۔ انھیں کم وقت میں ٹرانسفارمروں کی معیاری مرمت گارنٹی کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے ۔ اس سے کمپنی کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2003سے اب تک 28ہزار 8سو 89ٹرانسفارمروں کی میجر ریپرنگ (Major Repairing)جبکہ 10ہزار 8سو 38ٹرانسفارمر وں کی مائنر رپیرنگ کی جا چکی ہے ۔ اس سے فیسکو کو 704ملین کی بچت ہوئی ہے ۔ توسیعی منصوبے پر 2کروڑ 36کی لاگت آئی ہے اس توسیع کے بعد اب سالانہ 24سو کی بجائے 5ہزار ٹرانسفارمروں کی مرمت کی جا سکے کی جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ توسیعی منصوبے پر خرچ ہونے والی لاگت چھ ماہ میں پوری ہو جائے گی جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی نے چیف ایگزیکٹو فیسکو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دیگر کمپنیوں کے لئے قابل تقلید قرار دیاانھوں نے ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے افسران اور ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا۔ بعدازاں انھوں نے ورکشاپ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر خرم مختار، ایم پی اے طاہر جمیل، فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر حمید چوہدری، جنرل مینجر آپریشن اختر رندھاوا فیسکو کے چیف انجنئیرز اور دیگر افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 14 جون 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ بورڈ نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم ، سبحان احمد سمیت دیگر عہدے داروں کی شرکت ، ڈومیسٹک کرکٹ ... مزید
-
مصباح اور وقار یونس کا آئی لینڈرز کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم،سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنی اور سو فیصد کارکردگی دکھانی ہے، مصباح الحق ، ساری توجہ ٹیسٹ پر ہے ، ون ڈے میچوں کی بات بعد میں ... مزید
-
سندھ اسمبلی،بجٹ تقریر کے آغاز پراپوزیشن کا شدید احتجاج ،چھوٹی جماعتوں کا ایک مرتبہ واک آوٴٹ ، دوسری مرتبہ بائیکاٹ،تحریک انصاف نے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا،ایوان میں شور شرا بہ، چور چور ،شیم شیم ... مزید
-
ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گا ؛عابد شیر علی
-
کراچی،ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش ،عدالت کی تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرنے کے لیے 10دن کی مہلت
-
ایم کیوایم نے بجٹ پڑھے بغیرہڑتال کی کال دی،شرجیل میمن، ہڑتال ملکی معیشت کانقصان اورمزدوردشمن کے مترادف ہے عوام ٹرانسپورٹ اورکاروبارکھولیں سندھ حکومت مکل تحفظ دے ،میڈیاسے گفتگو
-
پہلا روزہ جمعہ المبارک 19 جون کو متوقع ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل، رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے،اعلامیہ
-
لاڑکانہ ،گمشدہ بچوں کو ورثا تک پہنچانے کیلئے ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بس چلا دی
-
لاہور،شاہدرہ میں3بچوں کے سفاک قاتل ذہنی مریض ، تفتیش کے دوران ہنستا رہا،میری بھاوج نے میری بیوی پر جادو کیا ہو ا تھا تا کہ میرے گھر بچے پیدا نہ ہوں،میرے اوپر جادو کر کے میرے بچے رکو ائے گئے‘ کسی اور ... مزید
-
سوات یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ ،فورتھ ائرکے طلباء کو تھرڈ ایئر کا پرچہ تھمادیا، طلباء وطالبات کا پرچہ دینے سے انکار ،یونیورسٹی انتظامیہ کا اسلامیات کاپرچہ منسوخ کرکے 26جون کودوبارہ کرانے کا اعلان ... مزید
-
شاہکوٹ، بجری اٹھانے کا معمولی تنازع، پولیس نے گولیاں مار کر 2 ٹھیکیداروں کو موت کی نیند سلا دیا، ملک صادق پر الزام لگا کہ زیر تعمیر سڑک سے بجری اٹھائی ہے ، لیگی ٹھیکیدار نجابت بھٹی ساتھی ٹھیکیدار ... مزید
-
فیصل آباد،بدبخت بیٹی نے عاشق سے مل کرباپ کو قتل کر دیا
-
پنجاب کا صوبائی بجٹ: نئی یونیورسٹیز اور 37 کالجز کے قیام کا بھی اعلان‘ شرح خواندگی کا ہدف 64 فیصد مقرر
-
میٹرو بس سٹیشن ؛شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ریکارڈنگ سے سینٹورس سیشن کا نام حذف نہ کیا جا سکا
-
امریکہ نے کیوبا میں گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا
-
بھارت، دریا میں وین گرنے سے 22 زائرین ہلاک، زائرین تروپتی کی زیرت کے بعد واپس آ رہے تھے،لاشیں ہسپتال منتقل
-
آئن اسٹائن کے خطوط،دستاویزات لاکھوں ڈالر میں نیلام، انگریزی اور جرمن زبان میں یہ خطوط قلم اور ٹائپ رائٹر کی مدد سے ٹائپ کیے گئے ہیں
-
لندن: نیپولین بوناپارٹ کے زیر استعمال رہنے والی پستولوں کی نیلامی، پستولیں تقریباً 1اعشاریہ 2ملین پاؤنڈ تک فروخت ہونے کی توقع ہے ، میوزم انتظامیہ
-
امریکہ ’ دوسائبر حملوں میں انٹیلیجنس اہلکاروں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف ، حملے میں 40 لاکھ نہیں ایک کروڑ چالیس لاکھ وفاقی ملازمین کی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ، امریکی اخبار کا دعویٰ
-
اسپین کی شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام ، شاہی لقب واپس لے لیا گیا، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں شہزادی ا کو 4 جبکہ شوہر کو 19سال تک کی جیل ہو سکتی ہے
-
قومی مفادوملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جنرل راحیل شریف،اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، منصوبے میں روڑے اٹکا نے والوں پر گہری نظر ہے،گوادر بندر گاہ کو ضرور ... مزید
-
دتہ خیل،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری ،20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،53 ٹن بارودی مواد برآمد ،18087 ... مزید
-
بھارت کا میانمار طرز پر پاکستان کی سرحد کے اندر بھی کارروائی کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان غیر معمولی میٹنگ ، میانمار کی طرز کی امکانی ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کی ایم کیو ایم کے آج سندھ میں ہڑتال کے اعلان کی مذمت ، پاکستان کی ترقی کراچی کے امن سے منسوب ، سیاسی و عوامی مسئلے کا حل ایوانوں میں موجود ہے ہڑتالیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ہمارا ... مزید
-
سندھ کا739ارب کا بجٹ پیش،تنخواہ میں10فیصد ایڈہاک اضافہ،تعلیم اور امن وامان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص،بجٹ خسارہ12ارب72کروڑ،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں25فیصد اضافہ ، عام ملازمتوں کے 14 ہزار ... مزید
-
ایم کیوایم نے سندھ کے بجٹ کومتعصبانہ و صوبہ دشمن قراردیا،آج صوبہ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان ، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے،کراچی سمیت سندھ ... مزید
-
وزیراعظم نے مکھی کا لفظ محاورے کے طور پر استعمال کیا، ایم کیو ایم کے کارکن شہد کی مکھیاں ہیں ،پرویز رشید ،پاکستان میں سکولوں کی کمی کے باعث 100فیصد بچوں کو تعلیم دلانا ممکن نہیں ،تعلیم صوبائی معاملہ ... مزید
-
خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ،صوبائی حکومت کے خاتمے تک دوبار ہ انتخابات قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن، دنیا میں تبدیلیوں کے باعث ہندوستان سیکولر سے ... مزید
-
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفا ق میں آ نے کے لئے بیقرار، حکو مت نے جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کر دی ،بجٹ منظوری ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے نہیں آنے تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے؛عمران خان
-
وفاقی حکومت کا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکے خلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ،اسحاق ڈاراورچوہدری نثارکے درمیان ملاقات ،پیریامنگل کودونوں وزراتوں کامشترکہ اجلاس بلانے پراتفاق
-
ایران خاموشی سے طالبان کے ساتھ مراسم بڑھاتا رہا ہے، امریکی اخبار، ایران نہ صرف طالبان کے لیے نئے جنگجو بھرتی کر رہا ہے بلکہ ان کی تربیت میں مدد فراہم کر رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ
-
وزارت داخلہ نے ”سیودی چلڈرن‘کے خلاف مزیدکارروائی روک دی ،نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.