لاڑکانہ ،گمشدہ بچوں کو ورثا تک پہنچانے کیلئے ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بس چلا دی

اتوار 14 جون 2015 05:02

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن لاڑکانہ زون کے انچارج حاجی محمد سلیم آرائین نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایدھی ہوم کراچی سے گمشدہ بچوں کو لے کر بس لاڑکانہ پہنچی جس میں 40 بچے تھے جن میں حیدرآباد کے 2، میہڑ کا 1، لاڑکانہ ڈویزن کے 4، خیرپور کا ایک بچہ جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے ہیں، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والوں میں افراز ولد چاکر خان، حفیظ ولد عالم، محمد عمر ولد بھورل، گل حسن ولد شوکت علی شامل ہیں جو کہ لاڑکانہ ایدھی سینٹر کے انچارج حاجی محمد سلیم آرائین کے حوالے کیے گئے ہیں، ایدھی بس نکالنے کا مقصد گمشدہ بچوں کو ان کے ورثائے تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :