کراچی،ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش ،عدالت کی تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرنے کے لیے 10دن کی مہلت

اتوار 14 جون 2015 05:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرنے کے لیے 10دن کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

کراچی کی مقامی عدالت میں ہفتہ کو ایگزیٹ کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے عبوری چالان جمع کرائے جس میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایگزیکٹ نے پاکستان میں اپنے اوردیگرافرادکے نام پراکاوٴنٹ کھول رکھے ہیں، ایگزیکٹ نے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے مختلف جائیدادیں خریدیں،جن میں ڈی ایچ اے کی45ایکڑزمین بھی شا مل ہیں جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان گرفتار ہیں،جبکہ 2 ملزمان عائشہ شیخ اور فرحان کمال تاحال مفرور ہیں،کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں فنانشل انکوائری کرنی ہے، حتمی چالان عدالت میں پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے،جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کیلیے 10 دن کی مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :