پنجاب کا صوبائی بجٹ: نئی یونیورسٹیز اور 37 کالجز کے قیام کا بھی اعلان‘ شرح خواندگی کا ہدف 64 فیصد مقرر

اتوار 14 جون 2015 05:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) پنجاب کے صوبائی بجٹ میں 3 نئی یونیورسٹیوں اور 37 کالجز کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور نئے مالی سال کے لئے 64 فیصد خواندگی شرح مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کے صوبائی بجٹ میں 58 کالجز میں فیکلٹی کی فراہمی‘ بہاولپور اور ملتان میں خواتین یونیورسٹیوں کا قیام اور گورنمنٹ کالج فار ویمن فیصل آباد کو یونیورسٹی چارٹر کا درجہ دینا شامل ہے۔

صوبائی حکومت نے پنجاب ایجوکیشن اینڈ ومنٹ فنڈ کے لئے 2 ارب روپے لاہور نالج پارک کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی کی تعمیر‘ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ‘ انجینئرنگ کالج و یونیورسٹی آف سرگودھا‘ گورنمنٹ کالج یونیورسٹیز‘ اور کالا شاہ کاکو میں ویمن یونیورسٹی اینڈ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس کے علاوہ چکوال‘ اوکاڑہ اور جھنگ اضلاع میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس پنڈ دادنخان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے کیمپس جڑانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ذیلی کیمپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ میں لاہور میں ہائیرایجوکیشن کمپلیکس اور ساہیوال یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 10.5 ارب روپے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لئے‘ دانش سکولوں کے لئے 3 ارب روپے پنجاب ایجوکیشن اینڈ ویمنٹ فنڈ کے لئے 2 ارب روپے‘ تکنیکی اور فنی تربیت اتھارٹی کے لئے 2 ارب روپے اور پنجاب ووکیشنل اور ٹریننگ کونسل کے لئے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :