سوات یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ ،فورتھ ائرکے طلباء کو تھرڈ ایئر کا پرچہ تھمادیا، طلباء وطالبات کا پرچہ دینے سے انکار ،یونیورسٹی انتظامیہ کا اسلامیات کاپرچہ منسوخ کرکے 26جون کودوبارہ کرانے کا اعلان

اتوار 14 جون 2015 05:03

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)سوات یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ ،فورٹھ ائرکے طلباء و طالبات کوفورتھ ائراسلامیات کے بجائے تھرڈکا پرچہ تھمادیا ،امتحان میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات نے پر چہ دیکھ کر پرچہ دینے سے انکار کردیا ،یونیورسٹی انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلامیات کا پرچہ منسوخ کرکے 26جون کودوبارہ کرانے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق سوات یونیورسٹی نے فورتھ ائر کے اسلامیات کے پرچے کے بجائے امتحان دینے والے طلبہ وطالبات کو تھرڈائرکا پرچہ تھمادیا زرائع کے مطابق جب طالبات پرچے کو حل کرنے کے لئے بیٹھ گئے تو پرچے کے سرخی پر بی اے پارٹ اسلامیات لکھا ہوا تھا جبکہ نیچے پورا کا پوار پرچہ تھر ڈ ائر کا چھاپ دیا گیا تھا جس پر طلباء وطالبات نے پرچے کو دینے اور حل کرنے سے انکار کردیا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سوات یونیورسٹی کے انتظامیہ نے پرچے کو منسوخ اور 26جون کو دوبارہ کرانے اعلان کردیا یونیورسٹی آف سوات کے پریس ریلیز کے مطابق اسلامک سٹڈیزپیپر B (بی اے پارٹ ٹو -فورتھ ائیر) کا مورخہ 13 جون کو منعقد ہونے والا پرچہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ پرچہ اب 26جون2015 بروز جمعہ بوقت صبح 09:00 بجے منعقد کیا جائے گا۔ تمام امیدوارن کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے متعلقہ امتحانی حال میں پرچہ دینے کیلئے مقررہ وقت اور تاریخ پر اپنی حاضری یقینی بنائے۔ مزید معلومات کیلئے اپنے متعلقہ حال کے سپرنٹنڈنٹ یا یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات کے دفتر سے رجوع کریں ۔ بذریعہ ٹیلی فون معلومات کیلئے 0946-9240099پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :