لاہور کے دو مختلف علاقوں سے تین نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں برآمد

اتوار 21 جون 2015 08:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے دو مختلف علاقوں سے تین نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں شناخت نہ ہونے کی وجہ سے مردہ خانہ جمع کروادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالے تینوں نوجوانوں کی عمریں21سے24سال ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ تینوں نوجوان نشئی ہیں جن کی موت طبی ہے پولیس کو دو نوجوانوں کی نعشیں پرندہ مارکیٹ اندرون بھاٹی گیٹ جبکہ تیسری نعش نسبت روڈ گوالمنڈی سے ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :