آصف زرداری کا فوج کیخلاف بیان بے بنیاد ، فوری اپس لیں،جہانگیر ترین، جولائی کے آخری 15روز میں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تاریخ ساز ہوگا ،جمہوریت میں قربانی کا مقصد لوٹ مار نہیں ہوتی ، مسلم لیگ (ن) دھاندلیوں کی چیمپئن ہے ،گلگت بلتستان میں دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں کرتے ،جسٹس وجہیہ الدین کا پارٹی سے رہنماؤں کو نکالنے کے نوٹسز کی وجہ سے خود معلوم ان سے کی جائے، غلام سرور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 21 جون 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا فوج کیخلاف بیان بے بنیاد ہے اسے فوری طور پر واپس لیں، جمہوریت میں قربانی کا مقصد لوٹ مار نہیں ہوتی ، مسلم لیگ (ن) دھاندلیوں کی چیمپئن ہے ،گلگت بلتستان میں دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں کرتے ، جولائی کے آخری 15دنوں میں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تاریخ ساز ہوگا ، جسٹس وجہیہ الدین کا پارٹی سے رہنماؤں کو نکالنے کے نوٹسز کی وجہ سے خود ان سے معلوم کی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کے ساتھ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا جہانگیر ترین نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے افواج پاکستان کے بارے میں بیان دیکر عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے اور آصف علی زرداری اپنے بیان کو فوری طور پر واپس لیں کیونکہ افواج پاکستان اس وقت بھارتی خفیہ ایجنسی سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمارے کل کو بہتر بنانے کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں تحریک انصاف نے اس لئے آصف زرداری اعشائیے میں شرکت نہیں کی تھی اگر پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لوٹ کھسوٹ شروع کردے اور اس پر کوئی ہاتھ بھی نہ ڈالے جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کی چیمپئن ہے انکوائری کمیشن نے جو فارم 15منگوائے وہ ابھی تک نہیں ملے ہیں فارم 15 میں بہت بڑا گھپلا ہوا ہے پیر کے روز جوڈیشل کمیشن میں بڑا انکشاف کرینگے جولائی کے آخری پندرہ دنوں میں انکوائری کمیشن انتخابی دھاندلی پر اپنا فیصلہ دیگی جو کہ ملک کا تاریخ ساز فیصلہ ہوگا ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ فوج کا کام سکیورٹی دینا ہوتا ہے وہ الیکشن نہیں کراتی ہے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی کی گئی ہے اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات کو قبول نہیں کرتی ہے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات پر مشاورت کرکے مسابقتی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جہانگیر ترین نے کہا کہ جسٹس وجہیہ الدین تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کے جو نوٹسز جاری کررہے ہیں اس پر جسٹس وجہیہ الدین سے ہی نقطہ نظر پوچھا جائے کہ پارٹی نے ان کو 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی پٹیشن کیلئے ٹربیونل بنا کردیا تھا یا پھر پارٹی کے رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کیلئے ٹربیونل بنا کر دیا تھا ۔