پاکستان ریلویز ‘ امریکن جنرل الیکٹرک کمپنی معاہدہ،پاکستان ریلویز اور امریکن جنرل الیکٹرک کمپنی کے نمائندگان کے مابین55لوکوموٹو کی خریداری کے معاہدہ پر دستخط، امریکن ساختہ لوکوموٹوز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ عرصہ تک بخوبی چل سکتے ہیں‘خواجہ سعد رفیق

اتوار 21 جون 2015 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر ز میں پاکستان ریلویز اور امریکن جنرل الیکٹرک کمپنی کے نمائندگان کے مابین55لوکوموٹو کی خریداری کے معاہدہ پر دستخط ہونے کی تقریب گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق‘ چیئرپرسن پروین آغا‘ جنرل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک ‘ایڈوائزر پرویز انجم کے علاوہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 55 لوکوموٹوز جنرل الیکٹرک کمپنی سے خریدے جارہے ہیں۔ جو دنیا میں لوکو موٹوز کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ یہ4500 ہاؤس پاور کے طاقتوار انجن ہونگے جو محض چند سالوں میں اپنی قیمت پوری کرلینگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ہم نے کسی کوڑے کرکٹ کا سودا نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے مطابق کمپنی ہمیں16ماہ کی مدت میں سپلائی دینا شروع کردے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے پاس امریکن کمپنی کے ساختہ ریلوے انجن موجود ہیں ان کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنی دی گئی عمر سے کہیں زیادہ عرصہ تک بخوبی چل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی پر واضح کردیا گیا ہے کہ اگر ایک نٹ بولٹ بھی کیس اور کمپنی کا لگایا گیا تو قبول نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ جس کے مطابق گریڈ 1سے 16گریڈ تک کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کا مطالبہ پورا کردیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر کے بعد کسی کو ہڑتال کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ البتہ کرایہ مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائرز کو بھی گرین لائن کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔ گرین لائن100% فیصلہ کامیابی سے چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :