کامونکے،گھریلو جھگڑوں سے تنگ شخص نے دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا، بیوی شدید زخمی

اتوار 21 جون 2015 08:01

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء)گھریلو جھگڑوں سے تنگ شخص نے دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا۔جبکہ بیوی کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ملزم واردات کے بعد نعشوں کے پاس بیٹھا رہا اور پولیس کی آمد پر آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔بتایا گیا ہے کہ ڈھلانوالی کا شفقت علی اپنے والد کی دُکان پر بیٹھتا تھا اور وہیں سے خرچہ وغیرہ لیتا تھا ۔

(جاری ہے)

گھروالوں سے ان بن رہنے کی وجہ سے وہ اپنے والد اور بھائیوں سے جائیدار سے حصہ مانگتا تھا اس دوران اُن نے مبینہ طور پر اپنے سسرال والوں سے بھی پیسے مانگے تاکہ وہ بیرون ملک جاسکے لیکن کسی طرف سے اُسکا مسئلہ حل نہ ہوا اور گھرمیں روزانہ جھگڑے رہنے لگے تو گذشتہ صبح ساڑے سات بجے گھر میں دوبارہ لراٹی ہوئی جس پر شفقت نے اپنی اڑھائی سالہ بیٹی ایمان ،آٹھ ماہ کی بیٹی حرم کو ذبحکردیا اور اپنی تیس سالہ بیوی نازیہ کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی بجائے نعشوں کے پاس بیٹھا رہا ۔ایک گھنٹہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو اُس نے آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔ایمن آباد پولیس نے دونوں بچیوں کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے پہنچا دی جبکہ زخمی نازیہ کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :