اسلام آباد،ایک ماہ میں لڑکے کے بدفعلی کے بعد قتل کا تیسراواقعہ،پولیس بے بس، لاپتہ بچے کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی گئی،ملزم گرفتار

اتوار 21 جون 2015 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ایک ماہ کے دوران تیسرے لڑکے کے بدفعلی کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات، اسلام آباد پولیس بے بس ہوگئی ،دو لڑکوں کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا،محمد رمضان نے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں بچے سے بدفعلی کے بعد قتل کردیا ،صبح سے لاپتہ بچے کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے پولیس نے ملزم محمد رمضان کو گرفتا رکرلیا تاہم واقعہ کو چھپانے کی کوشش بھی جاری ہے ۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ایک ماہ کے دوران تیسرے لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔تھانہ کھنہ کے رہائشی محمد رمضان نے موسیٰ خان نامی 8سالہ بچے کو بدفعلی کے بعدقتل کرکے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کی چھان بین پر پنڈوریاں کے زیر تعمیر مکان سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا تاہم واقعہ کو چھاتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے انکار بھی کرتے رہے ۔واضح رہے کہ موسیٰ خان پنڈوریاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ علی الصبح گھر سے لاپتہ تھا ۔اس سے قبل تھانہ کھنہ ہی کے علاقے میں نوعمر نوجوان کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں اسکول کے طالبہ علم سے زیادتی کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :