چین،چھ لاکھ چونسٹھ ہزار افراد بارش سے متاثر ، امدادی کاموں میں شدید مشکلات

اتوار 21 جون 2015 08:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء ) چین کے جنوبی علاقوں میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ، قدرتی آفت کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک ، چار لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

چین کے جنوبی صوبے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں ، سب سے زیادہ تباہی چینی صوبہ ہوبی میں ہوئی جہاں سیلابی پانی درجنوں گھروں کو بہا لے گیا۔ حکام کے مطابق یہاں چھ لاکھ چونسٹھ ہزار افراد بارش سے متاثر ہوئے۔ صوبہ ہنان میں بھی ہزاروں لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔ گوئیزہو میں بھی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :