عرب لیگ کا لیبیا کو سیاسی و فوجی امداد مہیا کرنے کا اعلان

بدھ 19 اگست 2015 09:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)عرب لیگ نے لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی اپیل پر اس کو فوجی اور سیاسی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔لیبی وزیرخارجہ محمد الدایری نے قاہرہ میں منگل کے روز منعقدہ تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ لیبیا کی فوج کو مسلح کریں تاکہ وہ ملک میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرسکے۔

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس داعش سے لڑنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو عراق اور شام میں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کے اپنے خلاف فضائی حملوں کے بعد اب لیبیا کا رْخ کررہے ہیں اور وہاں اپنے ٹھکانے بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے اجلاس میں لیبی وزیرخارجہ کے مطالبے کی توثیق کرتے ہوئے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ فوری اور موٴثر انداز میں اس کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے لیبیا میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ''عرب قیادت نے لیبیا کی خود مختاری کو برقرار رکھنے اور اس کے تحفظ کے لیے سیاسی اور عسکری امداد مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لیبیا کی قومی فوج کی حمایت کرے گی