چیئرمین پی سی سی شہریار خان کی صدارت میں گورننگ بورڈ کا 36واں ا جلاس ختم ،موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ سسٹم برقرار رکھنے ، دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ،پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات، متحدہ عرب امارات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،نگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی، سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی، شہریار خان، قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا

بدھ 19 اگست 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا 36واں گورننگ بورڈ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ، اجلاس کی صدارت شہریار خان نے کی ، اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ، چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کا 36وا ں اجلاس چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انققاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاک- ہندوستان سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ادھر نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔