اسٹیٹ بینک کی دس ہزار روپے کے نئے نوٹ کے اجرا کی خبروں کی تردید

بدھ 19 اگست 2015 09:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دس ہزار روپے کے نئے بینک نوٹ کے اجرا کے حوالے سے بعض اخبارات اور الیکٹرنک /سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بلند تر مالیت کے کسی بینک نوٹ کے اجرا کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، سات مالیتوں کے موجودہ بینک نوٹ ہی معیشت کی کاروباری/ لین دین کی ضروریات کو بخوبی پورا کر رہے ہیں۔