طرابلس : لیبیائی وزیراعظم نے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش واپس لے لی

بدھ 19 اگست 2015 09:23

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)لیبیا کے بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ وزیر اعظم عبداللہ الثنی کے ایک ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عبداللہ الثنی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش واپس لے لی ہے کیونکہ اس پر عمل درآمد سے تنازعات میں گھرے ملک کے اندر افراتفری میں اضافہ ہونے کا اندیشہ تھا۔

(جاری ہے)

حاتم القریبی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنا استعفی پیش نہیں کیا تھا، وہ مستعفی ہونے کی پیشکش واپس لے چکے ہیں۔

"حکومت روزمرہ کے امور معمول کے مطابق ادا کر رہی ہے۔ عبداللہ الثنی پارلیمنٹ میں آ کر ممکنہ سوالات کے جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔'یاد رہے کہ عبداللہ الثنی نے گذشتہ منگل کو ایک براہ راست نشری تقریر میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لیبیا کے عام شہریوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔'تاہم ان کی تقریر کے باوجود یہ بات واضح نہیں تھی کہ عبداللہ الثنی استعفی دینے کے لئے عملا تیار تھے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :