فیصل آباد،ناجائز تعلقات کے شبہ پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 19 اگست 2015 09:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)ناجائز تعلقات کے شبہ پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق ، تھانہ لنڈیانوالہ کے لعاقہ 583گ ب کے رہائشی علی رضا نے اپنے 3ساتھیوں سمیت اپنی جواں سالہ بیٹی نازیہ بی بی کو بجلی کی ننگی تاریں لگا کر کرنٹ لگا کر اذیت سے اس کو ہلاک کر دیا نازیہ بی بی کے گھروالوں کو شبہ تھا کہ اسکے محلے کے کسی نو جوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ، نازیہ بی بی نے اپنے گھر والوں کی بات نہ مانی جس پر انہوں نے اسکو کرنٹ لگا کر مار ڈالا، پولیس نے علی رضا کو گرفتار کر لیا ، نسرین بی بی اور کوثر بی بی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں

متعلقہ عنوان :