اسرائیل نے حماس سے جنگ بندی مذاکرات کی تردید کردی

بدھ 19 اگست 2015 09:23

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)اسرائیلی حکام نے حماس کے ساتھ دیر پاء جنگ بندی کے لئے خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسلام پسند مسلح گروپ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے "اسرائیل سرکاری طور پر اس امر کی وضاحت کررہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ براہ راست یا کسی ثالث کے ذریعے سے مذاکرات نہیں کررہا ہے۔

"حالیہ ہفتوں کے دوران عرب اور ترک میڈیا ذرائع نے کئی رپورٹس شائع کی ہیں جنہیں بعد میں اسرائیلی میڈیا اداروں نے بھی شائع کیا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی تنظیم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں دس سالہ جنگ بندی معاہدے کے آٹھ سال کے مکمل ہونے پر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ساحلی پٹی پر سے محاصرہ اٹھانے کی بات چیت جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :