اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کی کوتاہی کی تفتیش کرنی چاہیے ،افتخار چوہدری ، قوم نے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے، جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 اگست 2015 09:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کی کوتاہی کی تفتیش کرنی چاہیے ۔ قوم نے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھاہوا ہے۔ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے شجاع خانزادہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے ۔

اس سانحے کی تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ ہونا چاہیے ملک و قوم نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کا آغاز کردیا ہے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے واضح پالیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اہم شخصیات کی سکیورٹی کے خدشات کو دور کرنا چاہیے اور اس میں کوتاہی کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :