اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بول نیٹ ورک کی باگ ڈور سنبھال لی ، تین ہفتوں کے اندر چینل لانچ کرنے کا اعلان

بدھ 19 اگست 2015 09:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بول نیٹ ورک کی باگ ڈور بھی سنبھا لتے ہوئے تین ہفتوں کے اندر بول نیٹ ورک کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بول کی پوری ٹیم کو خراج تحسین کہا کہ بول نیٹ ورک تین ہفتوں میں تمام سیٹلائٹ سے منسلک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کام کرنے والا ہوں وہ جنون کا کام ہے بول نیٹ ورک کے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار دیکھنا نہیں چاہتا ہوں ساری زندگی صحافیوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی بول نیٹ ورک کو سنبھالنے کا مقصد صحافی برادری کو تحفظ دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان ہے اور دوسرا ایجنڈا بول کو لانچ کرنا ہے۔