تیانجن دھماکوں کے لیے 11 سرکاری اہلکار ’غفلت کے مرتکب قرار

جمعہ 28 اگست 2015 09:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)چین کے شہر تیانجن میں رواں ماہ ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے بعد حکام نے کہا ہے کہ 11 سرکاری ملازمین اور بندرگاہ کے منتظمین غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ ان 11 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صنعتی گوداموں میں 12 اگست کو ہونے والے ان زوردار دھماکوں میں 139 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تھا۔

ان دھماکوں سے خطرناک کیمیکل کو ذخیرہ کرنے اور منصوبہ بندی کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔دھماکے کے دو ہفتے بعد اب بھی 34 افراد لاپتہ ہیں اور 500 سے زائد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔چینی حکام نے اس معاملے میں پہلے ہی 12 افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار کر رکھا ہے جن کی اکثریت کا تعلق ان گوداموں کی مالک کمپنی روئیہائی انٹرنیشنل لوجسٹکس سے ہے