لاہور، ایچی سن کالج کے سابقہ پرنسپل ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 09:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ایچی سن کالج کے سابقہ پرنسپل کو کالج میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ان کے گھر واقع ایچی سن کالج میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ایچی سن کالج کے قائمقام پرنسپل امیر حسین نے کہاہے کہ وہ کسی بھی صورت سابق پرنسپل ایچی سن ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج کے آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر آغا غضنفر نے کہا کہ ایچی سن کالج کے اندر ان کا سامان موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اپنے سابقہ گھر میں داخل ہوکر سامان اٹھانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت وہ ایچی سن کالج کی عمارت میں پہنچے تو ان سے سکیورٹی گارڈ نے سوال کیا کہ وہ کون ہیں جس پرانہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کو کالج سے فارغ کیے جانے کے بعد فوری طور پر ایچی سن کالج کی سکیورٹی کو تبدیل کردیا گیاہے اور کسی دوسری پارٹی کو کالج کی سکیورٹی کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے نئے سکیورٹی اہلکار ان کو شناخت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد اور پولیس کی مداخلت کے بعد انہیں ایچی سن کالج میں واقع انکی رہائشگاہ پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :