(ن) لیگ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، این اے122میں نوازشریف میرے خلاف الیکشن لڑیں، عمران خان کا جوابی چیلنج ،(ن) لیگ کی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں،ضمنی الیکشن سے متعلق ہفتہ کو لائحہ عمل اعلان کریں گے،قوم احتساب چاہتی ہے،آصف زرداری کیلئے200لوگ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے (ن) لیگ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے حلقہ این اے122میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف حلقہ این اے 122 سے سے مقابلے کیلئے آجائیں خود مقابلہ کروں گا،(ن) لیگ کی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں،ضمنی الیکشن سے متعلق ہفتہ کو لائحہ عمل اعلان کریں گے،قوم احتساب چاہتی ہے،آصف علی زرداری کیلئے200لوگ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔

نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں،ایم کیو ایم کراچی اور پیپلزپارٹی سندھ میں جو چاہے کر رہی ہے،کراچی میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی،کراچی کے لوگ آپریشن سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن سسٹم میں باریاں لینے والوں کو ہرایا نہیں جاسکتا،مک مکا کرنے والے باریاں لیتے رہیں گے،4حلقے کھولنے کا مقصد اگلا الیکشن ٹھیک کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے گزشتہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر معافی مانگی ہے،الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کرکی الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہوجانا چاہئے،ٹریبونل کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،موجودہ الیکشن کمیشن اور پولیس کی موجودگی میں الیکشن لڑنے کا فائدہ نہیں تاہم ضمنی الیکشن سے متعلق ہفتہ کو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ الیکشن میں ان کا ایمپائر کھڑا ہوگا،(ن) لیگ الیکشن میں کسی صورت جیت نہیں سکتی،خوشی ہے (ن) لیگ والے چیلنج کر رہے ہیں،حلقہ این اے122میں الیکشن لڑنے کو آجائیں ان کا مقابلہ خود کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر خواجہ آصف نے دھاندلی نہیں کی تو گنتی کیوں نہیں کراتے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے،تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان سیاسی شعور رکھتی ہیں،رائے سب سے لیتا ہوں،فیصلہ خود کرتا ہوں