عراق، کرد فورسز نے دس دیہات بازیاب کرا لیے

جمعہ 28 اگست 2015 09:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)کرد فورسز نے عراقی صوبے کرکوک میں کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے جہادیوں کے قبضے سے دس دیہات بازیاب کرا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اس تازہ کارروائی میں کرد فورسز کو امریکی اتحادی فضائیہ کا تعاون بھی حاصل رہا۔ کردستان کے علاقے کی سکیورٹی کونسل نے بتایا کہ اس کارروائی میں دو ہزار پیش مرگہ فائٹرز نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی میں درجنوں جہادی مارے گئے،جبکہ جہادیوں کے خلاف اس کارروائی میں پانچ کرد فائٹر بھی ہلاک ہوئے