عراق و شام میں اتحادی جنگی طیاروں کے بیس تازہ حملے

جمعہ 28 اگست 2015 09:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے جہادی گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں پر مزید بیس فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں فوجی حکام نے بتایا کہ عراق اور شام میں کی گئی اس تازہ کارروائی میں مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عراق میں جہادیوں کے اٹھارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شام میں دو ڈورن حملے کیے گئے۔ امریکی قیادت میں اتحادی ممالک شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کو فضائی حملوں کے دوران نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں