راولپنڈی ،مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملوث ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء امین شہیدی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 28 اگست 2015 09:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)مدرسہ تعلیم القرآن کے خطیب مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملوث محدہ وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء امین شہیدی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ،تین ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیاگیا جبکہ امین شہیدی کی جانب میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ایک دن کا استثنیٰ منظور کرتے ہوئے عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب مارتھ کی عدالت میں زیر سماعت مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار کے خطیب مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملوث مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء امین شہیدی ، قلب صادق،طیب شکیل اورسید افضال حید ر نے درخواست ضمانت دائر ررکھی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فاضل جج نے بحث مکمل ہونے پردرخواست ضمانت خارج کردی ،پولیس نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان قلب صادق ، طیب شکیل اور سید افضال حیدر کو ہتھکڑیاں لگا کر حراست میں لے لیا قبل ازیں مفتی امین شہیدی کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس پر فاضل جج نے ایک دن کے لئے استثنیٰ منظور کرلیا تاہم پولیس کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :