اسلام آ باد ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے تحت سیکورٹی اداروں کا دہشتگردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے کا فیصلہ ،وفاقی پولیس نے دارالحکومت سے ایزی پیسہ والی دکانوں کا ریکارڈاکٹھاکرنا شروع کردیا ہے۔نادرانے ایک شناختی کارڈ سے 50ہزارروپے سے زائد رقم منتقلی (ایک یا زائد کمپنیوں ) کی صورت میں فوری ردعمل والا سافٹ وئیرتیار کرناشروع کردیاہے ،وفاقی پولیس تمام دوکانداروں کو ملاقات کے دوران آگاہ کرے گی کہ وہ ایزی پیسہ کی گئی رقم کامکمل ریکاڈ رکھنے اور مقامی تھانے کو آگاہ کرنے کے پابندہوں گے

جمعہ 28 اگست 2015 09:08

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء )نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمدکے تحت سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ،وفاقی پولیس نے دارالحکومت سے ایزی پیسہ والی دکانوں کا ریکارڈاکٹھاکرنا شروع کردیا ہے۔نادرانے ایک شناختی کارڈ سے 50ہزارروپے سے زائد رقم منتقلی (ایک یا زائد کمپنیوں ) کی صورت میں فوری ردعمل والا سافٹ وئیرتیار کرناشروع کردیاہے ۔

وفاقی پولیس تمام دوکانداروں کو ملاقات کے دوران آگاہ کرے گی کہ وہ ایزی پیسہ کی گئی رقم کامکمل ریکاڈ رکھنے اور مقامی تھانے کو آگاہ کرنے کے پابندہوں گے ۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کا اس حوالے سے مکمل سروے کیا جائے جس میں ایزی پیسہ والی تمام دکانوں کے مالکان ،فرنچائزکی تفصیلات جمع کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا فیصلہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے اور نیٹ ورک کو مکمل طورپر ناکام بننے کے لیے کیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ میں حالیہ جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک مکمل طورپر ختم کردئیے گئے ہیں جن میں بلخصوص بلوچستان ،کراچی ،پنجاب اور فاٹا کے علاقے شامل ہیں جس کے بعد غیر ملکیوں کے ہاتھوں دہشتگردی کا ذریعہ بننے والے اعلیٰ کار مالی معاونت کے ذریعے خطرے کا باعث بننے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کو یقینی بناتے ہوئے وفاق سمیت دیگر صوبوں میں ایزی پیسہ کرنے والی دکانوں سے ریکارڈ مکمل کرکے سیکورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے ۔ پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز کو اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایزی پیسہ دکانوں کا ڈیٹا رپورٹ مقدمات اندراج اور ذاتی دشمنی میں کمی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :