چین: ایک اسکول ٹیچر کو لوٹ کر اْسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)چین میں گیارہ سے تیرہ سال کی درمیانی عمر کے تین لڑکوں نے ایک خاتون ٹیچر کو قتل کر کے اْس کا موبائل فون اور چند سو ڈالر لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے اس بارے میں آج منگل کو رپورٹ شائع کی، جس میں کہا گیا کہ یہ لڑکے چینی صوبے ہونان کے علاقے لیانچیاوٴ کے ایک ایلمنٹری اسکول کے ارد گرد اتوار کو چکر لگا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے اسکول کی نگرانی کرنے والی اس واحد استانی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ ایک دیگر اسکول کے ان تین طالبعلموں نے 52 سالہ ٹیچر کو زد و کوب کیا، اْس کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اْسے ایک ٹائلٹ میں لے گئے، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ان لڑکوں کو پیر کو گرفتار کر لیا گیا۔