نواز شریف وفاق اور شہباز شریف پنجاب کی خوشحالی کی ضمانت ہیں،چوہدری شیر علی،تحفظات ذات کیلئے نہیں صرف قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اورقربانیاں دینے والے مخلص کارکنوں کوعزت دلانے کیلئے ہیں،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف وفاق کی اور میاں شہباز شریف ملک کے سب سے صوبہ پنجاب کی خوشحالی کی ضمانت ہیں ، میاں شہباز شریف سے تحفظات اپنی ذات کیلئے نہیں صرف اور صرف مسلم لیگ ن کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اورقربانیاں دینے والے یسے مخلص کارکنوں کوعزت دلانے کیلئے جنہیں بعض ارکان اسمبلی لاوارث سمجھ رکھا ہے حالانکہ ایسے ورکرز ہی مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس میں شہر کے تاجر رہنماؤں اور علماء کرام کے وفد ست بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری شیر علی نے کہا کہ میری طرح میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی تمام مسلم لیگیوں کے قائد ہیں میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن سے ہے اپنی جماعت (مسلم لیگ ن) کے خلاف جلسے کا سوچنا بھی گناہ سمجھتا ہوں اس قسم کی قیاس آرائیاں کرنے والے قابل مذمت ہیں تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ قبال پارک دھوبی گھاٹ میں 29اکتوبر کو جلسہ نہیں مسلم لیگ ورکرز میئر گروپ کا امید واروں کاکنونشن منعقد ہوگا اوریہ کنونشن 31اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ہی سلسلے کا حصہ ہے اس ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے تمام متوالے بھر پور شرکت کرینگے انہوں نے وفد کو بتایا کہ پا کستان مسلم لیگ ن ورکرز میئر گروپ نے فیصل آباد سے بلدیات کے انتخابی دنگل میں157 میں سے 135سٹی کونسلوں میں مسلم لیگ ن کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے اورقربانیاں دینے والے ایسے مخلص کارکن بطور امید وار اتارے ہیں یہ سب کے سب مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کو بعض ارکان اسمبلی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں یکسر نظر انداز کرکے من پسند امید واروں کونواز کر مسلم لیگ کو نا قابل نقصان پہنچانے کی جو سازش کی تھی پاکستان مسلم لیگ ن ورکرز میئر گروپ نے بلدیاتی انتخاب میں یہ امیدوار میدان میں اتار کرنہ صرف انکی اس بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے بلکہ مسلم لیگ کو بکھرنے سے بچانے کی کوشش کی ہے یہی امیدوار انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنارر ہونگے انہوں نے کہا کہ میرا اور خواجہ محمد اسلام کایہ اقدام مسلم لیگ ن سے بغاوت نہیں رزلٹ آ نے پر قیادت پر عیاں ہو جائیگا کہ ہمارا فیصلہ درست تھا انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں مخلص کارکنوں اور محب وطن شہریوں کی دن رات کی مسلسل جد وجہد سے مسلم لیگ کو فیصل آباد کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا ہے وہ مسلم لیگ کی خدا نخواستہ تباہی پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل اور کارکنوں کی دن رات کی جد و جہد کے نتیجہ میں فیصل آباد مسلم لیگ کا گڑھ ہے ضلع و شہر ی حلقوں کے ووٹرزضمیر فروش نہیں محب وطن اور میاں نواز شریف و میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ کیلئے تن من دھن قربان کرنے والے ہیں اور وہ پاکستان مسلم لیگ ن ورکرز میئر گروپ کے نا مزد امیدواروں کو کامیابی دلاکر ثابت کردینگے کہ فیصل آباد مسلم لیگ کا پہلے کی طرح آج بھی گڑھ ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا چوہدری شیرعلی نے رانا ثناء اللہ سے صلح بارے کہا کہ ابھی کسی نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیاجب کریں گے دیکھا جائیگاجبکہ ایکTV چینل بار بار بریکنگ نیوز چلا رہا ہے کہ چوہدری شیرعلی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان صلح کی کوشش ناکام ہوگئی ۔