آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز سے بھارتی امپائرکو ہٹا دیا،آئی سی سی نے سندرا امن روی کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سریز میں امپائر بنا دیا ہے

بدھ 21 اکتوبر 2015 08:47

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء) علیم ڈار کو بھارت افریقہ سیریز سے ہٹانے کے بعد آئی سی سی نے اپنے اوپر تنقید کا جواب دیتے ہوئے پاک انگلینڈ سیریز سے بھارتی امپائر کو بھی فارغ کردیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سریز میں ایمپا ئرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے بھارتی ایمپائر سندراامن روی کو ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے سندرا امن روی کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سریز میں ایمپائر بنا دیا ہے۔چنائے میں ہونے والی ون ڈے سریز میں اب دونوں بھارتی ایمپائر ہو نگے۔سندرا امن روی کو علیم ڈار کی جگہ ایمپائرنگ کی فرائض سرانجام دئیے گئے ہیں۔آئی سی سی نے گزشتہ روز بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد علیم ڈار کو میچ میں فرائض سرانجام دینے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :