پنجاب میں ماڈل قبرستان” شہرخموشاں“کے قیام کا منصوبہ جاری،ماڈل قبرستان میں آمدورفت کے لئے کوچ سروس‘ ہیلپ لائن‘ مردہ خانہ‘ غسل کے انتظامات‘ جنازہ گاہ اوردیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے ماڈل قبرستانوں کی تیاری کے منصوبے پر عوامی حلقوں کا خراج تحسین

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر وزیراعلیٰ کی پنجاب کے پانچ منتخب شہروں میں ”شہرخموشاں“ کے نام سے ماڈل قبرستان قائم کرے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سینئر ممبر ایس ایم یو لا اینڈ آرڈر سلمان صوفی سے میٹنگ کے دوران پراجیکٹ کی تیاری اور فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور‘ فیصل آباد ‘ ملتان‘ راولپنڈی اور سرگودھا میں ضلعی حکومتوں کے اشتراک سے ضروری سہولتوں اور بہتر انفراسٹرکچر کے ساتھ نئے ماڈل قبرستان بنائے جا رہے ہیں۔

ماڈل قبرستان میں کوچ سروس‘ ٹال فری ہیلپ لائن‘ مردہ خانہ‘ غسل کے انتظامات‘ جنازہ گاہ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عوامی حلقوں نے ماڈل قبرستان کے قیام کے منصوبے کو سراہاہے ۔

(جاری ہے)

مخیرحضرات اور ادارے بڑھ چڑھ کر اس منصوبے کی معاونت کر رہے ہیں۔ صوفی گروپ نے وزیراعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان کو ماڈل قبرستان کے لئے 2ایمبولینسیں عطیہ کی ہیں۔ ماڈل قبرستان کی عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان‘ سلمان صوفی‘ سینئر ممبر ایس ایم یو لااینڈ آرڈر و سیکرٹری عملدرآمد کمیٹی ہیں طارق اللہ صوفی ایم ڈی صوفی گروپ نے ماڈل قبرستانوں میں نادارافراد کے لئے تجہیز و تکفین کے انتظامات کے لئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :