پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی اوکاڑہ میں مقیم ہیں

بدھ 21 اکتوبر 2015 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر اسرار علی اوکاڑہ میں رہ رہے ہیں ا س وقت ان کی عمر 88سا ل ہے۔اسرار علی نے1962میں بھارت کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جو دہلی میں کھیلا گیا۔اس میچ میں انہوں نے بالترتیب1اور9رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اس میچ میں ایک اننگ سے شکست ہوئی تھی جبکہ آخری ٹیسٹ 1969میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا اس میں انہوں نے کوئی رن نہ بنایا لیکن باولنگ میں 3وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ آسٹریلیا نے سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔اسرار علی 1927میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔اس وقت وہ اوکاڑہمیں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :