شام میں قیام امن کی کوشش، ترکی نے منصوبے کی حمایت کردی

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:12

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء) ترکی نے شام میں قیام امن کی خاطر اس منصوبے کی حمایت کر دی ہے، جس میں صدر بشار الاسد کو چھ ماہ تک علامتی طور اقتدار میں رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز نے انقرہ حکومت کے حوالے سے بتایا کہ ترکی اس منصوبے پر اپنے مغربی اتحادی ممالک سے بات چیت کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شام میں ایک نئے جمہوری دور کے آغاز کے ساتھ صدر اسد کے چھ ماہ کے اندر اندر اقتدار سے الگ ہو جانے کی بات کی گئی ہے۔ تاہم اسد کا کہنا ہے کہ اگر عوام ان کے ساتھ ہے تو وہ صدارت کا منصب نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :