چینی صدر کا تین روزہ دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)چینی صدر شی جن پنگ 20 اکتوبر سے برطانیہ کا چار روزہ سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔ چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں عمل میں آ رہا ہے جب برطانیہ کے ایک نئے نیوکلیئر پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے مابین کئی ملین پاوٴنڈ کے معاہدے میں چینی سرمایہ کاری کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر لندن میں بیکھنگم پیلس میں ملکہ الزابتھ ثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک رسمی ضیافت میں بھی شریک ہوں گے۔ جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون چینی صدر کا خیر مقدم اپنی سرکاری رہائش گاہ میں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :