دہشت گرد مشرق وسطیٰ کو عدم مستحکم کرنا چاہتے ہیں، پوٹن

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن دہشت گرد گروپوں نے اپنے قدم شام میں جمائے ہوئے ہیں وہ اب دوسرے خطوں کو غیر مستحکم بنانے کے لیے اپنا دائرہ وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پوٹن کے اس بیان کا حوالہ نیوز ایجنسی RIA نے دیا ہے، جس کے مطابق روسی صدر نے اپنے اعلیٰ افسروں کو بتایا ہے کہ شام کے بعد یہ دہشت گرد گروپ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :