’آسمان گرا نہ زمین پھٹی‘سپریم کورٹ نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے سسر کی درخواست خارج کر دی، 15 سال کی سزا برقرار

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)آسمان گرا نہ زمین پھٹی ۔۔۔سپریم کورٹ نے نابالغ بیٹے سے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے سسر کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے اور 15 سال کی سزا برقرار رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع قصور کے رہائشی ملزم اشرف نے اپنے 14 سالہ بیٹے ارشد کی جمیلہ بی بی سے 19 مارچ 2009 کو شادی کی اور اس دوران ملزم نے اپنی بہو کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

جس پر ہائی کورٹ نے 15 سال کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔ جس کی سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ شہادتوں اور ڈی این اے سے زیادتی ثابت ہو چکی ہے اس لئے ملزم کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :