وزیراعظم نوازشریف4روزہ سرکاری دورے پرامریکہ پہنچ گئے،ہوائی اڈے پرچاق وچوبنددستے نے وزیراعظم کو سلامی دی،واشنگٹن کے اینڈریوزائیرپورٹ پروزیراعظم کاریڈکارپٹ استقبال، امریکی وزارت خارجہ اوردیگراعلیٰ حکام نے استقبال کیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 09:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف4روزہ سرکاری دورے پرامریکہ پہنچ گئے ،وزیراعظم کاہوائی اڈے پرچاق وچوبنددستے نے سلامی دی،واشنگٹن کے اینڈریوزائیرپورٹ پروزیراعظم کاریڈکارپٹ استقبال، امریکی وزارت خارجہ اوردیگراعلیٰ حکام نے وزیراعظم کااستقبال کیا،خاتون اول بیگم کلثوم نوازبھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطمی ،مریم نوازبھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم امریکی صدرباراک اوبامہ کی دعوت پردورہ کررہے ہیں ،وزیراعظم امریکہ کے سرکاری مہمان خانے بلیئرہاوٴس میں قیام کریں گے،وزیراعظم 22اکتوبرکوصدراوبامہ سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم سے امریکی کانگریس ارکان بھی ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم پاک امریکہ بزنس کونسل اور انسٹیٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے ،وزیراعظم امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے ۔وزیراعظم امریکی میڈیاکے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :